وزیراعظم کا 1 کروڑ 65 لاکھ افراد کی اسکریننگ کا اعلان
ہیپا ٹائٹس سے بچاو کا اقدام، وزیراعظم شہباز شریف نے دو ہزار تیس تک ایک کروڑ پینسٹھ لاکھ افراد کی اسکریننگ کا اعلان کر دیا۔ پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہیپاٹائٹس کے عالمی دن کے موقع پر پیغام، کہا ،مثبت کیسز کا حکومت کی جانب سے مفت علاج کیا جائے گا۔
صدر مملکت نے پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان میں ہیپاٹائٹس صحت عامہ کا ایک سنگین مسئلہ ہے۔لاکھوں افراد بروقت تشخیص نہ ہونے سے مرض کا شکار ہو رہے ہیں، ہیپاٹائٹس کو بجا طور پر’’خاموش قاتل‘’ کہا جاتا ہے۔
اس لیے بروقت اسکریننگ اور علاج تک رسائی کو یقینی بنانا ہوگا، وزیراعظم شہبا زشریف کی جانب سے پیغام میں کہا گیا کہ یہ مرض ایک عالمی چیلنچ بن چکا ہے۔
ہیپاٹائٹس کی شرح والے ممالک میں پاکستان بھی شامل ہے، ماسلیے حکومت ایک جامع پروگرام شروع کر رہی ہے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ورلڈ ہیپاٹائٹس ڈے پرپیغام میں کہا کہ ہیپاٹائٹس خاموش قاتل ہے، بروقت تشخیص و علاج نہ ہونے پر جان لیوا ہو سکتا ہے۔




