وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت خصوصی اجلاس، ستھرا پنجاب اور ویسٹ ٹو ویلیو پراجیکٹس پر بریفنگ
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت خصوصی اجلاس میں مثالی گاؤں، ستھرا پنجاب اور ویسٹ ٹو ویلیو پراجیکٹس پر بریفنگ دی گئی۔ پنجاب میں بارہ سو دیہات مثالی گاؤں بنانے کے پراجیکٹ پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ہر مثالی گاؤں میں چوبیس گھنٹے واٹر سپلائی،مکمل سیوریج نیٹ ورک اور ویسٹ مینجمنٹ ٹریٹمنٹ پلانٹ بنیں گے۔
پنجاب کے مثالی گاؤں میں پختہ گلیاں،سڑکوں کی بحالی،چلڈرن پارک،شجر کاری بھی ہوگی۔
مثالی گاؤں میں گھروں پر نمبر لگائے جائیں گے اورسائن بورڈ بھی نصب ہوں گے۔
مثالی گاؤں کے لئے سولر سسٹم سے چلنے والے واٹر سپلائی ماڈل اورسیوریج سسٹم پر بریفنگ دی گئی۔
پنجاب کے مثالی گاؤں پراجیکٹ کے تحت پائلٹ فیزکے ایک سو تیس دیہات میں ترقیاتی منصوبے مکمل ہو چکے۔
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے مثالی گاؤں پراجیکٹ کی جلد از جلد تکمیل کیلئے ڈیڈ لائن طلب کرلی۔
مثالی گاؤں پراجیکٹ میں عوام کی ضروریات کو مدنظر رکھ کر ترجیحات کا تعین کیا جائے گا، مثالی گاؤں کا تحت ہر دیہات کو مکمل طورپر ڈویلپ کیا جائے گا۔




