پاکستان
وزیرِاعظم شہباز شریف سے محسن نقوی کی ملاقات، زائرین کی نئی پالیسی کے حوالے سے بریفنگ
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے ملاقات کی اور زائرین کی نئی پالیسی کے حوالے سے بریفنگ دی۔ اس موقع پروزیرِ اعظم نے وزیرِ ہوابازی کو زائرین کیلئے خصوصی پروازوں کا انتظام کرنے کی ہدایت کی۔
وفاقی وزیرداخلہ نے ملاقات میں وزیراعظم کو بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال کے حوالے سے بریفنگ بھی دی۔
وزیرِ اعظم نے وزیرِ داخلہ کو گوادر سیف سٹی پر کام شروع کرنے کی ہدایت کی۔




