پاکستان

وزیر اعظم شہباز شریف نے(ایف بی آر) میں عالمی معیار کے ڈیجیٹل ایکو سسٹم کی تشکیل کی منظوری دےدی

وزیر اعظم شہباز شریف نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) میں جدید اور عالمی معیار کے ڈیجیٹل ایکو سسٹم کی تشکیل کی منظوری دیتے ہوئے عالمی شہرت یافتہ ماہرین کی خدمات لینے کی ہدایت کی ہے۔

زرائع کے مطابق ایف بی آر میں اصلاحات سے متعلق جائزہ اجلاس میں وزیر اعظم نے کہا کہ صرف ڈیجیٹائیزیشن نہیں، نئے نظام کو تقویت دینے کے لیے پورا ڈیجیٹل ایکو سسٹم بنایا جائے۔

انہوں نے ڈیجیٹل ایکو سسٹم کے لیے عالمی شہرت یافتہ ماہرین کی خدمات لینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ خام مال کی تیاری و درآمد اور صارف کی خریداری تک ڈیٹا کو ایک ہی سسٹم سے منسلک کیا جائے۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا نظام اتنا مؤثر ہو کہ پوری ویلیو چین کی براہ راست ڈیجیٹل نگرانی کی جا سکے، ایف بی آر کی جاری اصلاحات کے ثمرات کی بدولت معیشت مثبت سمت میں گامزن ہے۔
انہوں نے ہدایت کی کہ خام مال کی تیاری و درآمد، مصنوعات کی مینوفیکچرنگ اور صارف کی خریداری تک کے تمام ڈیٹا کو ایک ہی سسٹم سے منسلک کیا جائے، نظام کو اس قدر مؤثر بنایا جائے کہ پوری ویلیو چین کی براہ راست ڈیجیٹل نگرانی کی جاسکے۔

وزیراعظم نے مزید ہدایت کی کہ نظام کے تحت جمع شدہ مرکزی ڈیٹا کو معاشی اسٹریٹجک فیصلہ سازی کے لیے استعمال کیا جائے، ٹیکس بیس میں اضافے اور غیر رسمی معیشت کے خاتمے سے ہی عام آدمی کے لیے ٹیکس میں کمی کے ہدف کا حصول ممکن ہوگا۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ایف بی آر میں جاری اصلاحات پر جائزہ اجلاس میں وفاقی وزرا محمد اورنگزیب، احد خان چیمہ، وزیرِ مملکت بلال اظہر کیانی، چیئرمین ایف بی آر راشد محمو دلنگڑیال، چیف کوارڈینیٹر مشرف زیدی، معاشی ماہرین اور متعلقہ حکام نے شرکت کی۔

اجلاس کو ایف بی آر کے ڈیٹا کو ایک مرکز پر منسلک کرنے اور پوری ویلیو چین کی ریئل ٹائم مانیٹرنگ کے لیے جدید ڈیجیٹل ایکوسسٹم کی تشکیل پر پیش رفت کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔

install suchtv android app on google app store

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button