وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت دہشت گردی سٹیرنگ کمیٹی کا اجلاس، مسلح افواج کے کردار کو سراہا
وزیر اعظم شہباز شریف دہشت گردی کے ناسور کو ختم کرنے کے لیے پُرعزم ہو گئے۔ فتنہ الہندوستان اور خوارجی دہشت گردوں کے خلاف بھرپور کارروائی جاری رکھنے کا بھی اعلان کر دیا۔ انسداد دہشت گردی کی کارروائیوں میں صوبوں اور وفاق کی مشترکہ اقدامات پر زور، کہتے ہیں پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کثیر الجہتی حکمت عملی اپنائی ہے۔
فتنتہ الہندوستان اور فتنتہ الخوارج کے مکمل خاتمے کے لیے جامع، موثر حکمت عملی پر عمل جاری رکھیں گے۔
وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت انسداد دہشت گردی اور ریاستی رٹ کے قیام کے حوالے سے سٹیرنگ کمیٹی کا جائزہ اجلاس ہوا۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر لیفٹیننٹ جنرل محمد عاصم ملک، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار ، وفاقی وزرا سمیت تمام صوبوں کے چیف سیکرٹریز، انسپیکٹر جنرلز نے شرکت کی۔
وزیر اعظم نے اپنے خطاب میں کہا کہ ریاست، دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے ختم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔
دنیا دہشت گردوں کے خلاف ہماری کامیاب کاروائیوں کی معترف ہے۔
پاکستان کی بہادر افواج نے آپریشن رد الفساد اور ضرب عضب میں دہشت گردوں کا بھرپور مقابلہ کیا اور حالیہ تاریخ ساز معرکہ حق میں دنیا نے پاکستان کی فتح کو تسلیم کیا۔
وزیر اعظم نے مسلح افواج کے کردار کی تعریف کی اورشہدا کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ ارض وطن کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والوں پرپوری قوم کو فخر ہے۔
دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری پاکستانی قوم، بہادر افواج کے ساتھ ہیں ، ادارے متحد اور یکسو ہیں۔
وزیر اعظم نے غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کی وطن واپسی کو جاری رکھنے کا اعلان کیا اور ملکی معیشت کی بہتر ی اور عالمی سرمایہ کاروں کے اعتماد بحالی کو سراہا۔
اسمگلنگ کی روک تھام کے حوالے سے اقدامات پر بھی اطمینان کا اظہار کیا۔
اجلاس میں خصوصی سٹیرنگ کمیٹی نے دہشتگردی کے خلاف وفاقی و صوبائی حکومتوں کے مابین ہم آہنگی کو مؤثر بنانے اور سفارشات پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایت کی۔




