پاکستان

وزیر اعلیٰ پنجاب کا حالیہ بارشوں کے دوران متاثرین کے لیے امداد کا اعلان

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے چکوال میں حالیہ بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا۔ انہوں نے بارش کے دوران جاں بحق افراد کے ورثا کو 10، 10 لاکھ روپے اور زخمیوں کے لیے 5، 5 لاکھ روپے امداد دینے کا اعلان کیا۔

مریم نواز نے تمام رابطہ پلوں کی بحالی اور جہلم روڈ پر اسٹیل پل بنانے کی ہدایت کر دی۔

رکن صوبائی اسمبلی چوہدری سلطان حیدر نے کہا کہ میرے حلقہ میں سب سے زیادہ نقصان ہوا ہے۔ اور متاثرین کے نقصان کے ازالہ کے لیے اقدامات کیے جائیں۔

وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے سلطان حیدر علی کی درخواست پر نقصانات کا تخمینہ لگانے کی ہدایت کر دی۔

مريم نواز نے ڈی سی آفس چکوال میں بریفنگ کے دوران بارش میں جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد کے لیے فنڈز کی منظوری دی۔

install suchtv android app on google app store

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button