کاروبار
وفاقی وزیر آئی ٹی کی گوو ڈونگ گروپ سے ملاقات، جدت کے فروغ پر تعاون کا اتفاق
وفاقی وزیر برائے آئی ٹی اور ٹیلی کام نے چین کے گوو ڈونگ گروپ کے وفد سے ملاقات کی جس میں گوو ڈونگ گروپ نے پاکستان میں ٹیلی کمیونیکیشن کے شعبے میں سرمایہ کاری پر دلچسپی کا اظہار کیا۔ گوو ڈونگ گروپ کا شمارچین کے مواصلاتی شعبے کی صف اول کی کمپنیوں میں ہوتا ہے۔
گوڈونگ گروپ ای وی چارجنگ اور توانائی کے شعبوں میں سرمایہ کاری پر بھی دلچسپی رکھتا ہے، گوو ڈونگ گروپ کے وفد کواسلام آباد آنے کی دعوت دی گئی۔
جسے انہوں نے قبول کر لیا،ایس آئی ایف سی ملک میں سرمایہ کاری کی راہ ہموار کرنے میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔




