کھیل

ون ڈے سیریز کے لیے ویسٹ انڈیز کا 15 رکنی اسکواڈ سامنے آ گیا، پاکستان کے خلاف سخت مقابلے کی توقع

ویسٹ انڈیز نے پاکستان کے خلاف ہونے والی ون ڈے کرکٹ سیریز کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے، جو مختلف تجربہ کار اور نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔

ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ نے بدھ کو پاکستان کے خلاف 3 میچوں پر مشتمل ہوم ون ڈے سیریز کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا۔

یہ سیریز 8 سے 12 اگست تک کھیلی جائے گی۔

تینوں ون ڈے میچز 8، 10 اور 12 اگست کو ہوں گے۔

پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز کیلئے ویسٹ انڈیز ٹیم کی قیادت شائے ہوپ کریں گے۔

اس کے علاوہ اسکواڈ کے دیگر کھلاڑیوں میں جیول اینڈریو، جیدیا بلیڈز، کیسی کارٹی، روسٹن چیز، میتھیو فورڈ، جسٹن گریوز، عامر جانگو، شمار جوزف، برینڈن کنگ، ایون لوئس، گڈاکیش موتی، رتھر فورڈ، جیڈن سیلز، اور روماریو شیفرڈ شامل ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی ٹوئنٹئ سیریز میں 1-2 سے کامیابی حاصل کی تھی۔

 

install suchtv android app on google app store

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button