صحت و سائنس

وہ کون سے پھل ہیں جو ہائی بلڈ پریشرکو قابو میں رکھ سکتے ہیں؟

بند فشار خون یا ہائی بلڈ پریشر کے اکثر مریض اس بات سے لاعلم رہتے ہیں کہ وہ اس مرض کا شکار ہوچکے ہیں اور اسی وجہ سے اسے خاموش قاتل بھی کہا جاتا ہے۔

اس کی وجہ یہ ہے کہ ہائی بلڈ پریشر کی علامات عموماً اسی وقت ظاہر ہوتی ہیں جب اس کی شدت بہت زیادہ بڑھ چکی ہو،ہائی بلڈ پریشر سے ہارٹ اٹیک یا فالج جیسے جان لیوا امراض کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

ہائی بلڈ پریشر سے متاثر ہونے کی متعدد وجوہات ہو سکتی ہیں جیسے نمک کا زیادہ استعمال، دل اور خون کی شریانوں پر زیادہ دباؤ، جسم میں پانی کا اجتماع، فکرمندی اور غصہ۔

تو ایسے چند بہترین پھلوں کے بارے میں جانیں جو ہائی بلڈ پریشر جیسے مرض سے بچانے میں مدد فراہم کرسکتے ہیں۔

کیلوں کو پوٹاشیم کے حصول کے لیے بہترین ذریعہ تصور کیا جاتا ہے، انار کے جوس پینے سے بلڈ پریشر کی سطح کم ہوتی ہے جس سے بھی امراض قلب کا خطرہ کم ہوتا ہے۔

کیوی بھی پوٹاشیم سے بھرپور ہوتا ہے اور اس کے استعمال سے بھی بلڈ پریشر کو کنٹرول میں رکھنے میں مدد ملتی ہے۔مالٹے فائبر اور پوٹاشیم کے حصول کا اچھا ذریعہ ہیں اور یہ دونوں غذائی اجزا دل کی صحت کو بہتر بنانے میں مدد فراہم کرتے ہیں۔

تربوز میں ایک امینو ایسڈ citrulline کی مقدار کافی زیادہ ہوتی ہے جو جسم میں خون کی گردش کو بہتر بنا کر بلڈ پریشر کی سطح میں کمی لانے میں مدد فراہم کرتا ہے۔

خوبانی میں پوٹاشیم کی مقدار کافی زیادہ ہوتی ہے، 2 خوبانیوں سے جسم کو 181 ملی گرام پوٹاشیم ملتا ہے جس سے پیٹ پھولنے کے مسئلے سے بچنے میں مدد ملتی ہے جبکہ بلڈ پریشر کو صحت مند سطح پر رکھنا ممکن ہوتا ہے۔

install suchtv android app on google app store

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button