تازہ ترین
ٹھٹہ میں قومی شاہراہ پر بس حادثہ، 6 افراد جاں بحق
ٹھٹہ میں قومی شاہراہ پر تیزرفتاری کے باعث بس الٹ گئی، حادثے میں چھ افراد جاں بحق اور بیس سے زائد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے،ریسکیو حکام کے مطابق حادثے کا شکار بس کراچی سے کینجھر جھیل جارہی تھی۔
ادھر گمبٹ کے قریب قومی شاہراہ پرمسافرکوچ الٹ گئی۔
تین افراد جاں بحق ہوئے پچیس سے زائد زخمی، مسافرکوچ کراچی سے مانسہرہ جارہی تھی۔
پولیس کے مطابق حادثہ بارش میں تیزرفتاری کے باعث پیش آیا۔




