کھیل
پاکستانی محمد آصف نے بھارت کوہرا کر اسنوکر چیمپئن شپ جیت لی

بحرین کے دارالحکومت منامہ میں کھیلے گئے سنسنی خیز فائنل میں محمد آصف نے بھارتی کھلاڑی وجے نجانی برجیش دامانی کو 3-4 سے مات دی اور ایک اور عالمی اعزاز پاکستان کے نام کیا۔
منامہ سے موصولہ اطلاعات کے مطابق فائنل میں دونوں کھلاڑیوں کے درمیان اعصاب شکن مقابلہ ہوا، ایک موقع پر مقابلہ2-2 فریمز سے برابر تھا۔



