کھیل

پاکستانی کوہ پیما شاہ بدولت کی بڑی کامیابی، آکسیجن کے بغیر اہم چوٹی کو سر کر لیا

پاکستانی کوہ پیما شاہ دولت نے بغیر کسی مصنوعی آکسیجن کے 8080 میٹر بلند گیشربرم ون  کی چوٹی سر کر لی ہے۔

 یہ کارنامہ انہوں نے اتوار کی صبح 11 بجے سرانجام دیا، جب وہ گلگت بلتستان کے دشوار گزار پہاڑی سلسلے کی اس بلند ترین چوٹی پر پہنچے۔

شاہ دولت اس سے قبل کے ٹو، نانگا پربت اور گیشربرم ٹو جیسے خطرناک اور مشکل ترین پہاڑ بھی کامیابی سے سر کر چکے ہیں۔

اب ان کا اگلا ہدف براڈ پیک ہے، جس کی مہم کا آغاز وہ جلد کرنے والے ہیں۔

یہ غیر معمولی کامیابی نہ صرف پاکستان کے لیے باعثِ فخر ہے بلکہ عالمی کوہ پیمائی کے نقشے پر بھی ایک قابلِ ذکر سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے۔

install suchtv android app on google app store

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button