تازہ ترین

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تاریخ ساز دن، 100 انڈیکس نئی بلند ترین سطح پر بند

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس نے آج تاریخ کی بلند ترین سطح پر بند ہونےکا نیا ریکارڈ بنا لیا۔

100 انڈیکس آج 1202 پوائنٹس اضافے سے ایک لاکھ 39 ہزار 419 پر بند ہوا ہے۔

کاروباری دن میں 100 انڈیکس ایک ہزار 703 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔ 100 انڈیکس کی بلند ترین سطح ایک لاکھ 39 ہزار 901 رہی۔

بازار میں آج 62 کروڑ 90 لاکھ شیئرز کے سودے 34 ارب 67 کروڑ روپے میں طے ہوئے۔ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 124 ارب روپے بڑھ کر 16 ہزار 629 ارب روپے ہے۔

install suchtv android app on google app store

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button