تازہ ترین

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، ہنڈرڈ انڈیکس 1لاکھ 41 ہزار پوائنٹس پر بند

حکومت کی موثر معاشی پالیسیاں، امریکا کے ساتھ تجارتی معاہدے کے مثبت اثرات سامنے آنے لگے۔ ٹیرف میں کمی اور روپے کی مضبوطی سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج بھی زبردست تیزی آگئی۔ کاروباری ہفتے میں ماررکیٹ کا سرمایہ سولہ ہزار نو سو سات ارب روپے ہوگیا، اسٹاک مارکیٹ ایک لاکھ اکتالیس ہزار پوائنٹس زائد پوائنٹس پر بند ہوا۔

پاکستان اور امریکا کے درمیان تجارتی معاہدے اور امریکی تجارتی ٹیرف میں کمی کے بعد پاکستانی کرنسی کی مضبوطی نے پاکستان اسٹاک مارکیٹ کو تقویت دی اور اسٹاک مارکیٹ میں ہفتے وار 1828 پوائنٹس کا اضافہ اضافہ ہوا۔

مارکیٹ تاریخ کی بلند ترین سطح ایک لاکھ 41 ہزار 34 پوائنٹس کی سطح پر کلوز ہوئی۔

ایک ہفتے کے دوران مارکیٹ میں دو ارب 81 کروڑ شیئرز کا لین دین ہوا۔

اس عرصے کے دوران 180 ارب روپے مالیت کے شیئرز کا کاروبار ہوا۔

شرح نمو 31.1فیصد رہی اور مارکیٹ کا سرمایہ ایک ہفتے میں 218ارب روپے بڑہ کر 16 ہزار 907 ارب روپے ہوگیا۔

install suchtv android app on google app store

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button