پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ہفتے کے اختتام پر تیزی، سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال

کاروباری ہفتے کے اختتامی روز پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافے کے باعث نمایاں تیزی کا رجحان دیکھنے میں آیا ہے۔
جس سے نہ صرف حصص کی قیمتوں میں بہتری آئی بلکہ کاروباری سرگرمیوں میں بھی مثبت اثرات دیکھے گئے۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کا آخری روز،کاروبار کا مثبت آغاز ہوا ،تین سو سے زائد پوائنٹس کی تیزی دیکھی جارہی ہے،مارکیٹ اسوقت ایک لاکھ چھالیس ہزار پوائنٹس کی تاریخ سطح پر کھڑی ہے
دوسری جانب مورگن اسٹینلے اسمال کیپ انڈیکس میں دو پاکستانی کمپنیاں شامل،دو خارج کردی گئیں، پاکستان کے فیصل بینک کو ایم ایس سی آئی فرنٹیئر مارکیٹ انڈیکس میں شامل کیا گیا ہے۔
مارکیٹ میں آج ماری انرجیز،لکی اور فوجی سیمنٹ کے مالی نتائج کا اعلان ہوگا،اسٹاک مارکیٹ میں بدلے کے کاروبار کا مالی حجم 74 ارب تک پہنچ گیا ہے۔




