کھیل
پاکستان اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم کی ناروے میں شاندار فتح
زرائع پاکستان اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم نے ناروے میں جاری ٹورنامنٹ کے دوسرے میچ میں رُستاد کلب کو چھ گول سے شکست دے دی۔ پاکستان نے یہ میچ 0-6 کے واضح فرق سے جیتا۔
ٹیم نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے آغاز سے ہی میچ پر مکمل گرفت قائم رکھی۔ پاکستانی کھلاڑیوں کی بہترین کوآرڈینیشن اور حکمت عملی کے باعث رُستاد کلب کو ایک بھی گول کرنے کا موقع نہ مل سکا۔
یہ کامیابی ٹیم کی محنت اور جذبے کا منہ بولتا ثبوت ہے




