پاکستان
پاکستان اور ایران نے ملکر دہشتگردی کے خلاف لڑنے کا عہد کیاہے، طلال چودھری
وفاقی وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ پاکستان اور ایران نے ملکر دہشتگردی کے خلاف لڑنے کا عہد کیاہے، بلوچستان میں دہشت گردی میں نمایاں کمی آئے گی۔ سیکیورٹی فورسزکے پیچھے سیاسی قوتیں نہیں ہونگیں تو جنگ نہیں جیتی جا سکتی۔
بلوچستان اور خیبرپختونخوا حکومت ذمہ داریوں سے بری الذمہ نہیں ہوسکتی۔
بلوچستان اور خیبرپختونخوا حکومت اپنا فرض نبھائیں، پولیس فورس کو مضبوط بنانے کیلئے وسائل فراہم کیے جا رہے ہیں۔




