پاکستان

پاکستان اور برطانیہ کے درمیان ‎ٹریڈ ڈائیلاگ میکانزم کے معاہدے پر باضابطہ دستخط

وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان اور برطانوی وزیر ڈگلس الیگزینڈر نے معاہدے پر دستخط کیے۔ یہ پہلا اعلیٰ سطحی تجارتی معاہدہ ہے جسے پاکستان نے کابینہ کی منظوری کے بعد طے کیا۔

معاہدہ دو طرفہ اقتصادی تعاون کو ادارہ جاتی بنیادوں پر استوار کرنے کی جانب بڑا قدم ہے ۔دونوں ممالک نے تجارتی مواقع تلاش کرنے، رکاوٹیں دور کرنے اور باہمی سرمایہ کاری بڑھانے پر اتفاق کیا ۔

معاہدے کے تحت مشترکہ ورکنگ گروپس اور باقاعدہ جائزہ اجلاسوں کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔

ڈیجیٹل تجارت، قابل تجدید توانائی، زراعت اور دوا سازی جیسے شعبوں میں تعاون پر زوردیاگیاہے ۔معاہدے سے دونوں ممالک کے لیے نئی منڈیاں، روزگار کے مواقع اور پائیدار ترقی کی راہ ہموار ہو گی۔

پاکستان نے برآمدات میں اضافے کے لیے آئی ٹی، زرعی ٹیکنالوجی اور فارماسیوٹیکل شعبے کو اجاگر کیا۔

برطانیہ کی ترقی پذیر ممالک کے لیے تجارتی اسکیم (DCTS) کے تحت پاکستان کو سہولت دینے پر اتفاق کیاگیا۔تاریخی معاہدہ دوطرفہ تعلقات کو نئے اقتصادی دور میں داخل کرنے کی بنیاد بنے گا۔

install suchtv android app on google app store

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button