کاروبار

پاکستان میں ای وی اور پلگ ان ہائبریڈ گاڑیوں کی صنعت میں ترقی

پاکستان میں ای وی اور پلگ ان ہائبریڈ گاڑیوں کی صنعت میں ترقی ہونے لگی۔ بی وائی ڈی کے کردار اورایس آئی ایف سی کی معاونت سے پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری اور مقامی پیداوار میں اضافہ ہوگیا بین الاقوامی سطح پر پذیرائی مل رہی ہے ۔

بی وائی ڈی کا پاکستان میں 2026 سے الیکٹرک وہیکل اسمبلنگ کا آغاز کا فیصلہ جو گرین انرجی کو فروغ دینے کی حکمت عملی ہے ۔

بی وائی ڈی اگست 2025 سے 25,000 یونٹس سالانہ کی صلاحیت کے ساتھ گاڑیوں کی اسمبلنگ کا آغاز کر دے گاِ

رائٹرز نے انکشاف پاکستان کی ای وی مارکیٹ میں تین گنا اضافے کی توقع ہے ۔ بی وائی ڈی کا 35 فیصد تک شیئر کا ہدف حب پاور اور میگا موٹر کی شراکت داری، پاکستان میں ای وی پیداوار میں نیا سنگ میل ہوگا ۔

بی وائی ڈی کی منصوبہ بندی پاکستان میں ای وی اور پلگ ان ہائبریڈ گاڑیوں کی برآمدات بڑھانے میں معاون ثابت ہوگی۔

حکومت کی جانب سے ای وی چارجرز کے پاور ٹیرف میں 45 فیصد کمی کے باعث ای وی اور پلگ ان ہائبریڈ گاڑیوں کی اپٹیک میں مدد کرے گی ۔

ایس آئی ایف سی کی سہولت کاری سے بیرونی سرمایہ کاروں کے لیے پاکستان میں سرمایہ کاری کا ماحول بہتر ہوگا ۔

install suchtv android app on google app store

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button