کھیل

پاکستان نے آئندہ سال شمولیت سے متعلق بڑا فیصلہ کر لیا

پاکستان نے آئندہ ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی زیر صدارت بورڈ آف گورنرز اجلاس میں ٹورنامنٹ کے دوہرے معیار پر مایوسی کا اظہار کیا گیا، جس کے بعد پاکستانی کھلاڑیوں کو مستقبل میں ڈبلیو سی ایل میں شرکت سے روکنے کا فیصلہ کیا گیا۔

پی سی بی کے مطابق ڈبلیو سی ایل انتظامیہ نے جان بوجھ کر میچ نہ کھیلنے والی ٹیم کو پوائنٹس دیے، جب کہ پاک بھارت لیجنڈز میچ کی منسوخی پر تعصب پر مبنی پریس ریلیز جاری کی گئی، جس سے چیمپئن شپ کے مقصد کو سیاسی رنگ دیا گیا۔

پی سی بی نے اس عمل کو غیر مرئی دباؤ کے تحت اصولوں کی خلاف ورزی قرار دیا اور واضح کیا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کھیل کو سیاست سے پاک رکھنے کے عزم پر قائم ہے۔

منتظمین کا جانب دار رویہ اس ٹورنامنٹ کے مستقبل کے لیے تشویش ناک ہے۔

پی سی بی کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ ڈبلیو سی ایل کی معذرت مخصوص قوم پرستی کے دباؤ کا ایک ثبوت ہے، اور یہ واضح کیا جاتا ہے کہ بین الاقوامی کھیلوں میں دوغلا رویہ ناقابل قبول ہے۔

غیر جانب دار اصولوں کی خلاف ورزی سے افسوس ناک صورت حال پیدا ہوئی، اس لیے پاکستان کرکٹ بورڈ آئندہ اپنی ٹیم کو اس ٹورنامنٹ میں نہیں بھیجے گا

پی سی بی نے ڈبلیو سی ایل پر واضح کیا کہ ایسے مقابلے میں شرکت نہیں ہوگی جسے سیاست نے داغ دار کر دیا ہو۔

install suchtv android app on google app store

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button