کھیل

پاکستان نے بھارت میں ہونے والے ایشیا کپ میں شرکت سے معذرت کر لی، ہاکی انڈیا کا مؤقف

ہاکی انڈیا کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان نے باضابطہ طور پر بھارت میں منعقد ہونے والے ہاکی ایشیا کپ ٹورنامنٹ میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے، جس کی وجوہات تاحال واضح نہیں ہو سکیں۔

ہاکی انڈیا کے آفیشل نے پاکستان ہاکی ٹیم کی ایشیا کپ میں شرکت کے معاملے پر بھارتی اخبار سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہاکی ٹیم بھارت میں ہونے والے ایشیا کپ میں شرکت نہیں کرے گی۔

ہاکی انڈیا کے آفیشل کا دعویٰ ہے کہ بھارتی حکومت پاکستان ہاکی ٹیم کو ویزے جاری کرنے کے لیے رضا مند بھی تھے لیکن پاکستان ہاکی فیڈریشن نے سکیورٹی وجوہات کی بنیاد پر بھارت سفر کرنے سے انکار کر دیا ہے ۔

ایشیا کپ 29 اگست سے 7 ستمبر تک بھارت کے شہر راج گیر میں شیڈولڈ ہے۔

ہاکی انڈیا کے آفیشل کے مطابق پاکستان ہاکی فیڈریشن نے بدھ کو ایشین ہاکی فیڈریشن کو خط لکھا جس میں کہا گیا ہے سکیورٹی کی وجہ سے ایشیا کپ میں مقابلہ نہیں کر سکتے۔

ہاکی انڈیا کے آفیشل نے اپنی گفتگو میں کہا کہ اب ہم نے بنگلا دیش کو ٹورنامنٹ میں شرکت کا دعوت نامہ بھجوا دیا ہے۔

دوسری جانب پاکستان جونیئر ہاکی ٹیم کی نومبر ، دسمبر میں بھارت میں ہونے والے جو نیئر ہاکی ورلڈ کپ میں بھی شرکت غیر یقینی ہے۔

install suchtv android app on google app store

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button