کھیل
پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 5 وکٹوں سے شکست دیدی

پہلے ون ڈے میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو پانچ وکٹوں سے شکست دیکر ایک صفرکی برتری حاصل کر لی۔ ویسٹ انڈیز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے دوسوا کیا سی رنز کا ہدف دیا جو پاکستان نے اڑتالیس اعشاریہ پانچ اوور میں چوکا لگا کر پورا کرلیا۔
رضوان کی تریپن رنز کی دھواں دار ا ننگز،بابراعظم سینتالیس اورسلمان آغا تئیس بنا کرنمایاں رہے۔
ویسٹ انڈیز نے پہلے کھیلتے ہوئے دوسواسی رنز بنائے تھے۔
شاہین شاہ آفریدی نے 4 اہم کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا جبکہ نسیم شاہ نے 3 وکٹیں حاصل کیں دیگر وکٹیں شاداب خان اورحارث رؤف کے حصے میں آئیں۔




