پاکستان
پاکستان کا ایران اوراسرائیل کی جنگ بندی کا خیر مقدم
پاکستان نے ایران ، اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کا خیر مقدم کیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے بریفنگ میں کہا کہ پاکستان ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کا خیر مقدم کرتا ہے۔ شفقت علی خان نے کہا کہ فریقین سے جنگ بندی کو برقرار رکھنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔
خطے میں سفارت کاری کو بحال کرنے کی کوششوں کا بھی خیرمقدم کرتے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ خطے میں سفارت کار اور مذاکرات کی حمایت کرتے ہیں۔
اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ خطے میں امن و استحکام اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق حاصل کیا جاسکتا ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ خطے میں امن طاقت کے استعمال سے گریز کے ذریعے ہی حاصل کیا جا سکتا ہے۔
پاکستان اس بابت تمام کوششوں کی حمایت جاری رکھے گا۔




