پاکستان

پاکستان کا بھارت کیلئے اپنی فضائی حدود مزید ایک ماہ تک بند رکھنے کا فیصلہ

پاکستان کا بھارت کیلئے اپنی فضائی حدود مزید ایک ماہ تک بند رکھنے کا فیصلہ، ایئرپورٹ اتھارٹی نے نیا نوٹم جاری کردیا۔ بھارتی ایئرلائنز کے لیے تیئس اگست تک پاکستان کی فضائی حدود بند رہے گی۔

پاک بھارت کشیدگی کے بعد پاکستان نے تیئس اپریل کو پاکستانی فضائی حدود بھارتی طیاروں کے لیے بند کی تھی جس میں متعدد بار توسیع کی جا چکی ہے۔

پاکستانی فضائی حدود کی بندش سے بھارتی پروازوں کے یومیہ اخراجات میں لاکھوں ڈالر اضافہ ہوگیا۔

فضائی بندش سے قبل سو سے زائد بھارتی پروازیں روزانہ پاکستانی فضائی حدود استعمال کرتی تھیں۔

install suchtv android app on google app store

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button