صحت و سائنس

پاکستان کا نیا ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ لانچ کے لیے تیار

ترجمان سپارکو کے مطابق پاکستان کا نیا ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ 31 جولائی 2025 کو چین کے ژچانگ سینٹر سے لانچ ہوگا۔

ترجمان سپارکو کا کہنا ہے کہ یہ سیٹلائٹ فصلوں کی نگرانی، زراعت کی درست معلومات اور شہری منصوبہ بندی میں مدد دے گا، اس کے علاوہ یہ نیا سیٹلائٹ آفات کی پیشگی وارننگ جیسے سیلاب، زلزلے اور زمینی کھسکاؤ کی نگرانی کرے گا۔

ترجمان نے بتایا کہ گلیشیئرز کے پگھلاؤ اور جنگلات کی کٹائی پر نظر رکھنے میں بھی یہ سیٹلائٹ اہم کردار ادا کرے گا۔

سی پیک سمیت قومی ترقیاتی منصوبوں کی نگرانی میں بھی سیٹلائٹ اہم معاون ہوگا، اس کے علاوہ ماحولیاتی نگرانی اور قدرتی وسائل کے انتظام میں بھی نیا سیٹلائٹ اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔

ترجمان سپارکو نے مزید کہا کہ نیا سیٹلائٹ، PRSS-1 اور EO-1 کے ساتھ پاکستان کے ریموٹ سینسنگ بیڑے کو مضبوط بنائے گا، سیٹلائٹ لانچنگ سپارکو کے ویژن 2047 اور قومی خلائی پالیسی کا عملی اظہار ہے۔

install suchtv android app on google app store

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button