کھیل
پاکستان کیخلاف ٹی 20 سیریز کیلئے ویسٹ انڈیز نے 14 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
پاکستان کے خلاف ٹی 20 سیریز کے لیے ویسٹ انڈیز نے 14 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا ہے، جس میں چار تبدیلیاں کی گئی ہیں۔
ذرائع کے مطابق آسٹریلیا کے خلاف سیریز کے اسکواڈ سے الزاری جوزف، ایون لوئس، برینڈن کنگ اور شیمرون ہیٹمائر کو ڈراپ کیا گیا ہے۔
جب کہ شمار جوزف، کیاسی کارٹی، ایلیک ایتھاناز اور جانسن چارلس کو شامل کیا گیا ہے۔
ویسٹ انڈیز اسکواڈ:
شائے ہوپ (کپتان)، جیول اینڈریو، ایلیک ایتھانز، جیدیا بلیڈز،کیاسی کارٹی، جونسن چارلس، روسٹن چیز اور میتھیو فورڈ، جیسن ہولڈر، شمار جوزف، عقیل حسین، گوداکیش موتی، شریفین ردرفورڈ اور روماریو شیفرڈ




