کھیل

پاکستان کے لیجنڈری کرکٹر کی میچ میں انٹری، بھارت فرار

ورلڈ چیمپیئنز شپ آف لیجنڈز میں پاکستان اور بھارت کا مقابلہ کشیدہ حالات کے باعث منسوخ کر دیا گیا۔ برمنگھم میں آج شیڈول میچ نہ ہو سکا۔ ٹورنامنٹ منتظمین نے اعلامیہ میں میچ کی منسوخی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ صورتحال کے پیش نظر فیصلہ ناگزیر تھا۔

پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ کے لیے جن شائقین نے میچ کے ٹکٹس خریدے تھے ان کو پیسوں کی واپسی کا یقین دلایا گیا ہے۔

ورلڈ چیمپیئنز آف لیجنڈز کے پہلے میچ میں محمد حفیظ کی کپتانی میں پاکستان نے انگلینڈ کو شکست دی تھی۔

ذرائع کے مطابق پہلے یہ مطالبہ کیا گیا کہ شاہد آفریدی کو پلیئنگ الیون کا حصہ نہ بنایا جائے، بھارتی کرکٹر شیکھر دھون اور ہربجھن سنگھ نے میچ کھیلنے کی مخالفت کی۔

بھارتی میڈیا میں بھی واویلا کیا گیا کہ آخر یہ میچ کھیلنے کی ضرورت کیا ہے۔ پریشر بڑھنے کے بعد منتظمین نے میچ منسوخ کرنے کو ہی مناسب سمجھا۔

واضح رہے کہ ٹورنامنٹ کے باقی میچ شیڈول کے مطابق جاری رہیں گے۔

 

install suchtv android app on google app store

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button