تازہ ترین

پشاور ہائیکورٹ نے زرتاج گل کو حفاظتی ضمانت دے دی

پشاور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما زرتاج گل کو حفاظتی ضمانت دے دی۔

تحریک انصاف کی رہنما کی حفاظتی ضمانت کی درخواست پر عدالت نے تحریری حکم نامہ جاری کرتے ہوئے انہیں 11 اگست تک حفاظتی ضمانت دے دی ہے۔

عدالت نے اپنے حکم میں کہا کہ زرتاج گل کو 31 جولائی انسداد دہشت گردی عدالت کے فیصلے میں 11 اگست تک گرفتار نہ کیا جائے، پی ٹی آئی رہنما کو اے ٹی سی فیصل آباد نے 10 سال قید کی سزا سنائی ہے۔

عدالتی حکم نامے میں کہا گیا کہ وکیل کے مطابق درخواست گزار سزا کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں اپیل دائر کرنا چاہتی ہیں، انسداد دہشت گردی عدالت نے ان کی غیر موجودگی میں سزا سنائی ہے۔

عدالت کے مطابق آئین کے تحت ملزم کو شفاف ٹرائل اور اپنے دفاع کا حق حاصل ہے،درخواست گزار زر تاج گل نے عدالت کے سامنے سرنڈر کیا ہے، حکم نامہ میں کہا گیا کہ ہم یہ مناسب سمجھتے ہیں کہ لاہور ہائیکورٹ میں اپیل کا موقع دیا جائے۔

حکم نامہ میں مزید کہا گیا کہ انہیں لاہور ہائیکورٹ میں سرنڈر ہونے تک گرفتار نہ کیا جائے، زرتاج گل کو ایک لاکھ دو نفری کے ضمانتی مچلکوں پر حفاظتی ضمانت دی جاتی ہے۔

install suchtv android app on google app store

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button