پاکستان
پی ٹی آئی نے 5 اراکین قومی اسمبلی کو پارٹی سے نکال دیا
چھبیسویں آئینی ترمیم کے حق میں حکومتی اتحاد کا ساتھ کیوں دیا؟ پی ٹی آئی نے اپنے پانچ اراکین قومی اسمبلی کے خلاف ایکشن لے لیا، پارٹی سے نکال دیا گیا۔ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کے دستخط سے پارٹی سے بے دخلی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
پارٹی سے نکالے گئے ممبران میں ظہور قریشی ، اورنگزیب کھچی، مبارک زیب خان، الیاس چوہدری اور عثمان علی شامل ہیں۔
بیرسٹر گوہر خان کہتے ہیں ، پانچوں ارکان اب قومی اسمبلی سے بھی نااہل ہوگئے۔




