تازہ ترین
چینی کی قیمتوں میں نمایاں کمی، ہول سیل نرخ کم ہو کر 174 تک آ گئی
کراچی میں چینی کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی ہے، جہاں ہول سیل مارکیٹ میں چینی 174 روپے فی کلو کے حساب سے فروخت ہو رہی ہے۔ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران ہول سیل نرخوں میں 10 روپے فی کلو کی قابل ذکر کمی دیکھی گئی ہے۔
ریٹیل مارکیٹ میں فی الحال چینی کی قیمت 190 روپے فی کلو پر برقرار ہے۔
تاہم دکانداروں کا کہنا ہے کہ ہول سیل میں قیمت کم ہونے کا اثر جلد ریٹیل مارکیٹ پر بھی پڑے گا، اور عام صارف کو ریلیف ملے گا۔




