دنیا

ڈونلڈ ٹرمپ کی ایلون مسک کو ملک بدر کرنے کی دھمکی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹیسلا، اسپیس ایکس اور سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس کے مالک ایلون مسک کو ملک بدر کرنے کے امکان پر غور کرنے کا عندیہ دیا ہے۔

ایک امریکی اخبار کے مطابق، جب ایک صحافی نے ٹرمپ سے سوال کیا کہ آیا وہ ایلون مسک کو ڈی پورٹ کریں گے، تو انہوں نے جواب دیا: "ہمیں دیکھنا ہو گا کہ کیا ہم ایسا کر سکتے ہیں۔”

ڈونلڈ ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ ایلون مسک پریشان ہے اس نے مینڈیٹ کھو دیا، وہ اور بھی بہت کچھ کھو سکتا ہے ، شاید واپس جنوبی افریقہ جانا پڑے۔

دوسری جانب ایلون مسک نے ٹیکس کٹوتی اور 5 ٹریلین ڈالرز کے اخراجات کے بل پر شدید تنقید کرتے ہوئے بل کو پاگل پن قرار دے دیا ہے۔

install suchtv android app on google app store

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button