پاکستان

ڈونلڈ ٹرمپ کے دورہ پاکستان کا علم نہیں ، ترجمان دفتر خارجہ

ترجمان دفتر خارجہ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورہ پاکستان کی خبروں پر لاعلمی کا اظہار کیا ہے۔

دفترخارجہ کے ترجمان شفقت علی خان نے غیر ملکی خبر ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر کے دورہ پاکستان سے متعلق علم نہیں ہے۔

اس سے قبل یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ امریکی صدر 18 ستمبر کو پاکستان کے دورے پر اسلام آباد پہنچیں گے جس دوران وہ پاکستان کی سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔

خبر ایجنسی رائٹرز کا کہنا ہے کہ امریکی صدر 17 سے 19 ستمبر تک برطانیہ کا دورہ کریں گے۔ اس حوالے سے برطانوی رائل پیلس نے بھی تصدیق کی ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کنگ چارلس کی دعوت پر برطانیہ پہنچیں گے۔

 

install suchtv android app on google app store

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button