کھیل

ڈیلی الاؤنس نہ ملنے پر ہاکی فیڈریشن مشکل میں، پی ایس بی کا نوٹس

قومی ہاکی ٹیم کو ڈیلی الاؤنس نہ دینے پر پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) نیا بحران کا شکار ہو گئی۔ پاکستان اسپورٹس بورڈ (پی ایس بی) نے فنڈز کے استعمال پر سوال اٹھاتے ہوئے پی ایچ ایف سے چھ ماہ کا بینک اسٹیٹمنٹ اور گرانٹس کا مکمل ریکارڈ فوری طلب کر لیا ہے۔

پی ایس بی نے صدر طارق بگٹی کو خط لکھ کر غیر ملکی دوروں، اسلام آباد کیمپ آفس اور سرکاری گرانٹس کے خرچ کی وضاحت بھی طلب کی ہے۔

ذرائع کے مطابق پی ایس بی حکام ہاکی فیڈریشن کی مالی بے ضابطگیوں اور غیر شفاف طرزعمل پر شدید برہم ہیں۔

پی ایس بی نے غیر ملکی دوروں پر ہونے والے اخراجات، فنڈنگ کی مکمل تفصیلات، اور اسلام آباد آفس کی قانونی حیثیت پر بھی اعتراضات اٹھاتے ہوئے وضاحت طلب کرلی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کو بنیادی مالی سہولیات نہ دینا سنگین غفلت ہے، جبکہ فیڈریشن کے عہدداران کے بیرون ملک دوروں اور غیر ضروری اخراجات نے معاملے کو مزید مشکوک بنا دیا ہے۔

واضح رہے کہ قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑی مسلسل ڈیلی الاؤنس کی عدم ادائیگی پر شاکی ہیں، جبکہ فیڈریشن کی جانب سے اس مسئلے پر کوئی واضح مؤقف سامنے نہیں آیا۔

پی ایس بی کی جانب سے ریکارڈ طلب کیے جانے کے بعد امکان ہے کہ پی ایچ ایف کے خلاف مالی تحقیقات کا دائرہ مزید وسیع کیا جائے گا۔

install suchtv android app on google app store

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button