تازہ ترین

کارروائی نہ کرتے تو ایران کچھ ہفتوں میں ایٹمی طاقت بن سکتا تھا، صدر ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کی ایٹمی طاقت بننے کی صلاحیت ختم کردی ہے۔ اگر امریکہ کارروائی نہ کرتا تو ایران کچھ ہفتوں میں ایٹمی طاقت بن سکتا تھا۔ امریکہ نے ایران کےفوجی ڈرون پروگرام کی معاونت کرنے والے عالمی نیٹ ورکس پر پابندیاں عائد کردی ہیں۔

تقریب سے خطاب میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایران کی ایٹمی طاقت بننے کی صلاحیت ختم کردی ہے، اگر امریکہ کارروائی نہ کرتا تو ایران کچھ ہفتوں میں ایٹمی طاقت بن سکتا تھا۔

غزہ کی صورتحال خوفناک ہے، جس کے لیے اقدامات اٹھا رہے ہیں۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ کینیڈا نے فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے سے متعلق اعلان کرکے اچھا نہیں کیا، فلسطینی ریاست پر کینیڈا کا موقف ڈیل بریکر نہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ہانگ کانگ، تائیوان اورچین میں پانچ اداروں اور ایک فردپر پابندیاں لگائی گئی ہیں۔

اس حوالے سے امریکی محکمہ خارجہ کاکہنا ہےکہ ان کمپنیوں پر ایران ائیرکرافٹ مینو فیکچرنگ انڈسٹریل کمپنی کی معاونت کا الزام ہے۔

install suchtv android app on google app store

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button