کاروبار
کاروبار میں تیزی کا رحجان، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 1400 پوائنٹس کا اضافہ

کاروباری ہفتے کے آخری روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان دیکھا گیا، جہاں 100 انڈیکس میں 1434 پوائنٹس کا نمایاں اضافہ ہوا اور انڈیکس 40 ہزار 100 کی سطح پر ٹریڈ کرتا رہا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 2285 پوائنٹس اضافے سے ایک لاکھ 38 ہزار 665 پوائنٹس کی ریکارڈ بلندی پر بند ہوا جبکہ کاروباری دن میں 100 انڈیکس نے اپنی بلند ترین سطح ایک لاکھ 38 ہزار 943 بنائی۔



