دنیا
کانفرنس غلط وقت پر بلائی گئی کوئی فائدہ نہیں ہوگا، ٹیمی بروس
امریکا نےدوریاستی کانفرنس کو مسترد کر دیا ، ترجمان محکمہ خارجہ ٹیمی بروس نے کہاکہ کانفرنس غلط وقت پر بلائی گئی کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔ ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کامزید کہنا تھا کہ کانفرنس حماس کی حوصلہ افزائی کے لئے منعقد کی گئی۔
امریکا کبھی بھی اس کانفرنس میں شریک نہیں ہوگا، امریکا سفارتکاری کے ذریعے غزہ میں جنگ کا خاتمہ چاہتا ہے۔
ٹیمی بروس کا مزیدکہنا تھاکہ مشرق وسطیٰ میں مسئلے کے حل کے لئے شراکت داروں کے ساتھ کام جاری رکھیں گے۔




