کراچی فٹبال اسٹیڈیم کے قریب تعمیرات کو مسمار کرنے کا معاملہ، مزاحمت کرنے والوں کیخلاف مقدمہ درج
کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاون فٹبال اسٹیڈیم کے قریب غیر قانونی تعمیرات کو مسمار کرنے،انسدادتجاوزات آپریشن کے دوران مزاحمت کرنے والوں کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔
سعید آباد تھانے میں درج مقدمے مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ اینٹی انکروچمنٹ کے افسران اورملازمین کے ہمراہ غیر قانونی تعمیرات مسمار کررہا تھا۔
اچانک دس پندرہ ڈںڈا بردار افراد آن دھمکے ایک کے ہاتھ میں پستول تھا،مسلح شخص نے گالی گلوچ کی اور کام بند نہ کرنے پر گولی مارنے کی دھمکی دی ۔
اینٹی انکروچمنٹ پولیس نے ہجوم کو بھگانے کی کوشش کی تو فاروق شاہ اور اختر آئے،اور ہجوم کو مشتعل کرنے کی کوشش کی ۔
اس دوران ایک شخص کو اینٹی انکروچمنٹ پولیس نے پکڑ لیا،پکڑے جانے والے شخص کا نام بعد میں گل نواز معلوم ہواجبکہ دیگر افراد وہاں سے فرار ہوگئے۔
اینٹی انکروچمنٹ اسٹاف نے پکڑے گئے شخص کو تھانے میں پیش کرکے قانونی کارروائی کرے۔




