تازہ ترین

کمبوڈیا اور تھائی لینڈ جنگ بندی پر رضا مند ہوگئے ، ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ کمبوڈیا اور تھائی لینڈ جنگ بندی پر رضا مند ہوگئےہیں۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ کمبوڈیا اور تھائی لینڈ نے فوری ملاقات پر اتفاق کیا ہے تاکہ جنگ بندی کا جلد از جلد حل نکالا جا سکے، دونوں ممالک فوری امن چاہتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک امریکہ کے ساتھ تجارتی میز پر واپس آنے کے لیے بھی تیار ہیں۔

 بولے کہ جب امن قائم ہوگا، تو میں کمبوڈیا اور تھائی لینڈ کے ساتھ ہمارے تجارتی معاہدے مکمل کرنے کا منتظر ہوں۔

امریکی صدر نے کہا کہ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی میں کامیاب ہوا ،کمبوڈیا ور تھائی لینڈ کے درمیان جنگ بندی کے دوران پاک بھارت جنگ بندی یاد آئی۔

انہوں نے کہا کہ جنگ کے دوران صرف انسانی جانوں کا ضیاع ہوتا ہے اور کچھ نہیں، لڑائی کرنے والے ممالک کے ساتھ کبھی تجارت نہیں کریں گے۔

 

install suchtv android app on google app store

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button