کم امریکی ٹیرف، پاکستانی امپورٹرز کے لیے سنہرا موقع قرار دے دیا گیا
امریکا برآمد کی جانے والی پاکستانی مصنوعات پر انیس فیصد ٹیکس ادا کرنا ہوگا، نیا امریکی ٹیرف نافذ ہوگیا۔ ماہرین نے پاکستان کے لیے کم شرح ٹیرف سے درآمد کنندگان کے لیے سنہرا موقع قرار دے دیا۔
پاکستان کی امریکہ کے لیے سب سے بڑی برآمدی شے ٹیکسٹائل اور گارمنٹس ہیں، جن میں کپڑا اور تولیہ شامل ہیں۔
نئے ٹیرف کے بعد پاکستان ایکسپورٹرز کے پاس یہ سنہری موقع ہے کہ وہ کم امریکی ٹیرف سے فائدہ اٹھا کر درآمدی شرح میں اضافہ کر سکتے ہیں۔
پاکستان امریکہ کو چمڑے کی مصنوعات، فرنیچر، پلاسٹک، سلفر، نمک، سیمنٹ، کھیلوں کا سامان، قالین، فٹ ویئر اور دوسری اشیا برآمد کرتا ہے۔
امریکہ پاکستانی ٹیکسٹائل مصنوعات کے لیے سب سے بڑی عالمی منڈی ہے، جبکہ پاکستان کو اس شعبے میں بھارت، بنگلہ دیش اور ویتنام جیسے ممالک سے مقابلے کا سامنا ہے، جن پر اب زیادہ ٹیرف عائد ہو چکے ہیں۔
امریکہ سے پاکستان درآمد کی جانے والی اشیا کا حجم کم ہے۔ امریکہ سے پاکستان آنے والی اشیا میں خام کپاس، لوہا اور اسٹیل، مشینری، بوائلرز، پرانے کپڑے، کیمیکلز، ادویات اور کچھ دیگر اشیا شامل ہیں۔
پاکستان کا امریکہ کے درمیان حالیہ تجارتی حجم تقریباً 7.3 بلین ڈالر ہے۔
پاکستان نے امریکہ سے لگ بھگ دو ارب 10 کروڑ ڈالرز کی اشیا درآمد کیں جب کہ پاکستان نے امریکی منڈیوں میں لگ بھگ پانچ ارب 10 کروڑ ڈالرز کی اشیا ایکسپورٹ کیں۔




