تازہ ترین
کومل عزیز سے تنازع، صرحا اصغر نے حقیقت بیان کر دی
معروف اداکارہ صرحا اصغر نے حال ہی میں ساتھی فنکارہ کومل عزیز کے ساتھ ماضی میں پیش آنے والے اختلافات پر خاموشی توڑ دی ہے۔
اداکارہ صرحا اصغرنے پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ تنازع کومل عزیزکے برانڈ کے لیے فوٹو شوٹ کے دوران پیدا ہوا جب ان کی ٹیم سے کچھ غلط فہمیاں ہو گئیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ان کی ٹیم نئی اورغیرتجربہ کارتھی، جس کے باعث پیشہ ورانہ اندازمیں معاملات نہ سنبھالے جا سکے انہوں نے خود پربھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ “مجھے بھی زیادہ صبرسے کام لینا چاہیے تھا۔”
انہوں نے کہا کہ چونکہ فوٹو شوٹ مکمل نہیں ہوا تھا، اس لیے انہوں نے اس کا معاوضہ بھی وصول نہیں کیا معاملے کوغلط فہمی قراردیتے ہوئے اسے ختم شدہ باب کہا۔




