پاکستان

گلگت بلتستان کیلئے 100 میگاواٹ سولر فوٹووولٹک پاور پلانٹ کے منصوبےکی منظوری

ایگزیکٹو کمیٹی آف نیشنل اکنامک کونسل نے گلگت بلتستان کے مختلف مقامات پر 100 میگاواٹ سولر فوٹووولیٹک پاور پلانٹ کے منصوبے کی منظوری دے دی ہے۔

وزیراعظم شہبازشریف نے اپنے حالیہ دورہ گلگت بلتستان کے دوران منصوبے کا اعلان کیا تھا، ایکنیک کی منظوری کے بعد منصوبے کا باقاعدہ آغاز ہوجائے گا، پہلے مرحلے میں ضلع اسکردو کو 18.958 میگاواٹ بجلی فراہم کی جائے گی۔

پاور پلانٹ منصوبے کے تحت دوسرے مرحلے میں ہنزہ، گلگت اور دیامر کے اضلاع کو علی الترتیب 6.005 میگا واٹ ، 28.013 میگا واٹ اور 13.126 میگاواٹ بجلی فراہم ہو گی، جبکہ تیسرے مرحلے میں بقیہ اضلاع کو 16.096 میگاواٹ بجلی فراہم کی جائے گی۔

اس منصوبے سے اسپتالوں اور سرکاری دفاتر کو آف دی گرڈ 18.162 میگاواٹ بجلی دی جائے گی، منصوبہ 3 سال کی مدت میں مکمل کیا جائے گا اور اس پر 24957 ملین روپے لاگت آئے گی۔

install suchtv android app on google app store

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button