پاکستان
ہاکس بے ماڑی پورروڈ کے قریب حادثہ، 4 افراد جاں بحق، 4زخمی
ہاکس بے ماڑی پور روڈ کے قریب تیز رفتار کار کو حادثہ ہو گیا۔ چار افراد جاں بحق اور چار زخمی ہوگئے، ڈی آئی جی ٹریفک پیر محمد شاہ کا جائے حادثہ کا دورہ کیا۔
ڈی آئی جی ٹریفک نے حادثے کو سال کا سب سے بڑا حادثہ قرار دیا۔
فیملی ہاکس بے پرسے پکنک مناکر واپس آرہی تھی کہ حادثہ کا شکار ہوگئی۔
گاڑی کا اگلا حصہ مکمل طور پر تباہ جبکہ اندر خون اور چپلیں موجود ہیں، لاشوں کو زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کردیا گیا۔




