ہندوتوا کا نیا نشانہ، بھارت میں اقلیتوں کے بعد بین الاقوامی برینڈز بھی غیر محفوظ
مودی کی ہندوتوا سوچ نے بھارت کو عالمی سرمایہ کے لیے خوفناک، غیرمحفوظ اور غیر مستحکم بنا دیا۔ عالمی سطح پر نان ویج کھانوں کی پہچان رکھنے والے برینڈ کے ایف سی پر ہندوتوا بلوائیوں کی یلغار کردی۔
بھارتی ریاست یوپی میں ہندوتوا غنڈوں کی جنونیت نے روزگار اور معیشت کو روند ڈالا۔
کے ایف سی پر ہنگامہ خیز حملے سے املاک تباہ، جان کا خوف، عملے کو مجبوراََ دکان بند کرنا پڑی۔
معروف بھارتی نژاد اسکالر، تجزیہ نگار اور پروفیسر اشوک سواین کے مطابق یوپی میں ہندوتوا گینگ نے کے ایف سی پر حملہ کیا کیونکہ وہ اپنے نام نہاد "مقدس مہینے” میں نان ویج (گوشت والی) غذا فروخت کر رہا تھا۔
اگر کے ایف سی مرغی نہیں بیچے گا، تو پھر کیا بیچے گا؟
مودی سرکار میں اقلیتوں کے بعد اب بین الاقوامی برینڈز اور کاروبار بھی غیر محفوظ ہو چکے ہیں۔




