پاکستان

یوم آزادی کے موقع پر ایک ساتھ 4 چھٹیاں

ملک میں ماہ اگست میں یوم آزادی کے موقع پر ایک ساتھ 4 تعطیلات کا امکان ہے۔

کابینہ ڈویژن کے نوٹیفکیشن کے مطابق پاکستان میں 14 اگست کو یوم آزادی پر عام تعطیل ہوگی۔

چہلم حضرت امام حسین علیہ السلام جمعہ 15 اگست کو ہوگا، چہلم کی تعطیل وفاقی تعطیلات میں شامل نہیں ہے تاہم صوبائی سطح پر مقامی تعطیل کی صورت میں متعلقہ علاقوں میں چھٹی ہوگی۔

مخصوص علاقوں میں چہلم کی تعطیل کی صورت میں جمعرات 14 اگست، جمعہ 15 اگست، ہفتہ 16 اور اتوار 17 اگست کی تعطیلات یکجا ہوسکتی ہیں۔

گزشتہ سال بھی راولپنڈی اور کراچی میں چہلم کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان کیا گیا تھا۔

install suchtv android app on google app store

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button