کاروبار

آئی ایم ایف نے پاکستان کے لیے 1.3 ارب ڈالر کی قسط جاری کرنے کی منظوری دے دی

آئی ایم ایف نے پاکستان کے لیے 1.3 ارب ڈالر کی قسط کی منظوری دے دی۔ واشنگٹن میں آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ہوا، جس میں پاکستان سے متعلق معاملات پر غور کیا گیا اور قرض پروگرام کی تیسری قسط کی منظوری دی گئی۔ پاکستان کے لیے موجودہ ای ایف ایف پروگرام کے تحت یہ تیسری قسط منظور کی گئی ہے۔

پاکستان نے 37 ماہ پر مشتمل یہ قرض پروگرام ستمبر 2024 میں حاصل کیا تھا۔

ای ایف ایف کے تحت ایک ارب ڈالر کی پہلی قسط ستمبر 2024 میں جبکہ دوسری قسط ایک ارب ڈالر مئی 2025 میں جاری کی گئی تھی۔

اجلاس میں موسمیاتی تبدیلیوں سے متعلق پروگرام آر ایس ایف کی پہلی قسط بھی منظور کی گئی، جبکہ ایکسٹنڈڈ فنڈ فیسلیٹی اور ریزیلینس اینڈ سسٹین ایبلٹی فیسلیٹی کے تحت مزید دو اقساط کی بھی منظوری دی گئی۔

حکومت نے معاشی اصلاحات پر عملدرآمد جاری رکھنے کی یقین دہانی کرائی۔آئی ایم ایف نے جاری قرض پروگرام پر عملدرآمد کومضبوط قرار دیا۔

install suchtv android app on google app store

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button