دنیا

آسٹریا نے کم عمر بچیوں کے حجاب پہننے پر پابندی عائد کر دی

آسٹریا نے 14 سال سے کم عمر طالبات کے اسکولوں میں حجاب پہننے پر پابندی عائد کر دی ہے، اور اس قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں پر 150 یورو سے 1,000 یورو تک جرمانہ اور دیگر انتظامی کارروائیاں کی جائیں گی۔

اس سے قبل 2019 میں بھی آسٹریا نے اسکولوں میں حجاب پر پابندی عائد کی تھی، لیکن آئینی عدالت نے اسے معطل کر دیا تھا اور کہا تھا کہ یہ پابندی مخصوص طبقے کے ساتھ امتیازی سلوک ہے اور غیر آئینی ہے۔

اس بار آسٹریا کی حکومت نے قانون میں ایسی ترمیم کی ہے کہ آئینی عدالت اسے معطل نہ کر سکے۔ یہ ترمیم اسمبلی میں بحث کے بعد منظوری کے لیے پیش کی جائے گی۔

مجوزہ قانون کے تحت 14 سال سے کم عمر طالبات اسکولوں میں اسکارف نہیں پہن سکیں گی، اور اس سے تقریباً 12,000 طالبات متاثر ہونے کا امکان ہے۔

حکومت نے اس پابندی کے نفاذ سے قبل عوامی آگاہی اور مشاورت کا منصوبہ بھی بنایا ہے جس میں اسکول انتظامیہ، والدین اور بچوں کو شامل کیا جائے گا۔

اگر یہ قانون منظور ہو گیا تو یہ 2026-27 کے نئے تعلیمی سال سے نافذ ہوگا۔

اسکارف پہننے پر پابندی کی خلاف ورزی کی صورت میں 150 یورو سے ایک ہزار یورو تک جرمانہ سمیت دیگر انتظامی کارروائیاں بھی ہوسکتی ہیں۔

تاہم ابتدا میں حجاب پابندی کی خلاف ورزی پر والدین سے بات کی جائے گی اور انھیں رضامند کرنے کی کوشش کی جائے۔

install suchtv android app on google app store

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button