دنیا

اسرائیلی اور بھارتی میڈیا کا پاکستان سے جھوٹا تعلق جوڑنے کی کوشش ناکام

آسٹریلیا کے شہر سڈنی کے ساحل پر ہونے والے دہشتگردانہ واقعے کے بعد اسرائیلی اور بھارتی میڈیا نے منظم پروپیگنڈا کر کے واقعے کو پاکستان سے منسلک کرنے کی ناکام کوشش کی۔

اسرائیلی اخبار "یروشلم پوسٹ” اور بھارتی سوشل میڈیا اکاؤنٹس نے بغیر کسی شواہد کے حملہ آوروں کو پاکستانی قرار دیا، لیکن تحقیقات اور حقائق سے واضح ہوا کہ ساجد اکرم اور نوید اکرم کا پاکستانی ہونے کا کوئی ثبوت موجود نہیں۔

آسٹریلین حکام کے مطابق ساجد اکرم 1998 میں اسٹوڈنٹ ویزا پر آسٹریلیا پہنچا اور 2001 میں شادی کے بعد پارٹنر ویزا میں تبدیل ہوا۔ وہ پچھلے دس سال سے آسٹریلیا کے ایک گن کلب کے رکن تھے اور ان کے قبضے سے چھ لائسنس شدہ ہتھیار برآمد ہوئے۔ ساجد اکرم اور نوید اکرم کا تعلق افغانستان کے صوبے ننگرہار سے ہے، نہ کہ پاکستان سے۔

اس واقعے کے بعد سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا کرنے والے اکاؤنٹس کے دعوے جھوٹ پر مبنی ثابت ہوئے۔ حقائق کے مطابق یہ حملہ افغان طالبان کے طریقہ کار سے مماثلت رکھتا ہے اور دہشتگردی ایک عالمی مسئلہ کے طور پر سامنے آ رہی ہے۔

 

install suchtv android app on google app store

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button