دنیا

اسرائیلی وزیر کا بیٹا شدید زخمی

اسرائیل کے وزیرِ خزانہ اور دائیں بازو کے رہنما بیزلیل سموتریچ نے لبنان کی سرحد کے قریب حملے میں ان کے بیٹے سمیت آٹھ اسرائیلی فوجیوں کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔ سوشل میڈیا پر ان کے بیٹے کی ہلاکت کی خبریں بھی وائرل ہیں۔

اسرائیلی وزیرِ خزانہ بیزلیل سموتریچ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر جاری بیان میں بتایا کہ جمعے کے روز لبنان کی سرحد پر تعینات اسرائیلی فوجیوں پر مارٹر حملے میں ان کا بیٹا بینیا ہیبرون بھی شامل ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ حملے میں استعمال ہونے والے مارٹر گولے کے شیل کے ٹکڑے ان کے بیٹے کی کمر اور پیٹ میں پیوست ہوگئے جس کے بعد اسے فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ایک شیل کا ٹکڑا ان کے بیٹے کے جگر کو چیرتے ہوئے پیٹ کی سب سے بڑی خون کی شریان میں جا کر پھنس گیا۔

اسرائیلی وزیر خزانہ نے کہا کہ اگر اس شریان کو نقصان پہنچ جاتا تو صورت حال کہیں زیادہ سنگین ہوسکتی تھی۔

دوسری جانب سوشل میڈیا پر اسرائیلی وزیر کے بیٹے بینیا ہیبرون کی ہلاکت کی خبریں بھی وائرل ہیں تاہم معتبر ذرائع ابلاغ یا سرکاری حکام نے تاحال اس کی تصدیق نہیں کی ہے۔

install suchtv android app on google app store

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button