پاکستان
اسلام آباد کی عدالت نے علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کے خلاف شراب اور اسلحہ برآمدگی کیس میں قابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں۔
عدالت نے پولیس کو حکم دیا ہے کہ علی امین گنڈا پور کو گرفتار کرکے آئندہ سماعت پر عدالت میں پیش کیا جائے۔
یہ احکامات جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن چشتی نے جاری کیے، جنہوں نے علی امین گنڈا پور کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست بھی مسترد کر دی۔
عدالت نے کیس کی مزید سماعت 21 جولائی تک ملتوی کر دی ہے۔




