صحت و سائنس

اسٹار لنک کے بعد متعدد چینی کمپنیاں پاکستان میں انٹرنیٹ سروسز شروع کرنے کو تیار

امریکی اسٹار لنک کے بعد متعدد چینی کمپنیاں بھی پاکستان میں سیٹلائٹ انٹرنیٹ سروسز شروع کرنے کے لیے دلچسپی ظاہر کرنے لگیں۔

ذرائع کے مطابق حکومت نے متعلقہ اداروں کو قواعد و ضوابط اور لائسنس کی شرائط کو جلد حتمی شکل دینے کی ہدایت کی ہے ۔

اسپیس ایکٹویٹی ریگولیٹری بورڈ نے کنسلٹنٹ رپورٹ متعلقہ اداروں کو بھجوا دی ۔ پی ٹی اے کنسلٹنٹ کی گائیڈ لائنز کا جائزہ لے کرقواعد وضوابط تیار کرےگی ۔

موبائل فون کی ڈائریکٹ سیٹلائٹ سے لنک ہونے کا پہلو بھی مدنظر رکھا جارہا ہے، قواعد و ضوابط اور میکانزم فائنل ہونے کے بعد کمپنیوں کی رجسٹریشن شروع ہوگی۔

install suchtv android app on google app store

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button